شوپیاں: جموں و کشمیر میں شدید بارشوں نے سرینگر جموں قومی شاہراہ سمیت مغل روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، جس سے میوہ کاشتکاروں اور تاجرین کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
میوہ تاجرین کا کہنا ہے کہ ان کی سیب اور ناشپاتی سے بھری گاڑیاں جو ملک کی مختلف منڈیوں میں جا رہی تھیں، راستے میں ہی رک گئیں ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا پھل خراب ہو گیا اور کاشتکار مایوسی کا شکار ہیں۔
انہوں نے حکومت سے فوری طور پر سڑکیں کھولنے اور میوہ گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سفر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔